13 اگست 2014 - 13:06
شام کی جانب سے عراقی پناہ گزینوں کی میزبانی

شام کے سماجی امور کے وزیر کندہ شماط نے ملک کے شمال مشرقی علاقے میں ہزاروں عراقی پناہ گزینوں کو رہائش فراہم کئے جانے کی خبر دی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کندہ شماط نے دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر کے ہاتھوں عراق کے شمال مغرب میں واقع شہر سنجار پر قبضے اور ایزدی اقلیت  کے ہزاروں خاندانوں کی شام کی طرف نقل مکانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان عراقی پناہ گزینوں کو رہائش فراہم کرنے کے لئے صوبے الحسکہ کے علاقے مالکیہ میں ایک کیمپ مختص کر دیا گيا ہے۔ شام کے سماجی امور کے وزیر نے دہشتگرد گروہ داعش کے حملوں سے متاثر ہونے والے شامی و عراقی خاندانوں کی مدد کے لئے دمشق کے وعدے پر تاکید کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے حکام سے درخواست کی ہے کہ الحسکہ صوبے میں پناہ گزینوں کی فوری مدد کے لئےضروری اقدامات انجام دیئےجائيں۔

.......

/169